حکومت کے فیصلے سے معاملات بہتری کی طرف جائیں گے
اینکر پرسن اسامہ غازی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)کو ختم کر کے الیکٹرانک ، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے معاملات کو دیکھنے کیلئے ایک ہی ادارہ بنانے کا اعلان خوش آئند ہے جس سے معاملات بہتری کی طرف جائیں گے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں پرنٹ ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی نگرانی کیلئے علیحدہ ادارے بنائے گئے جن سے پاکستان میں آزادی اظہار رائے کو سخت نقصان پہنچا ۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پی ٹی وی نے آزاد رپورٹنگ کی ۔