سینیٹ میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر عام بحث آج ہوگی

سینیٹ میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر عام بحث آج ہوگی

  

اسلام آباد( آئی این پی)سینیٹ میں عام انتخابات 2018میں مبینہ دھاندلی پر عام بحث آج ہوگی۔وزیر اعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان بحث سمیٹیں گے اور رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم(آر ٹی ایس)کی ناکامی سے متعلق ابتدائی تحقیقات سے متعلق ایوان کو آگاہ کر یں گے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی کی جانب سے عام انتخابات2018 میں دھاندلی سے متعلق تحریک التوا ء پر بحث آج ہو گی۔گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں تحریک التوا ء پیش کرتے ہوئے سینیٹرجاوید عباسی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور مبصرین نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی، دھاندلی کا کسی سیاسی جماعت پر الزام نہیں لگاتے ،دھاندلی روکنا اور صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن آف کی ذمہ داری تھی، الیکشن کمیشن کو اختیارات دیئے گئے تھے۔

مزید :

صفحہ اول -