ضمنی الیکشن میں تارکین وطن کو انٹرنیٹ سے ووٹ دینے کی سہولت مل گئی

ضمنی الیکشن میں تارکین وطن کو انٹرنیٹ سے ووٹ دینے کی سہولت مل گئی

  

اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 14 اکتوبر 2018ء کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں انٹرنیٹ کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ دینے کی سہولت مہیا کر دی ہے اس مقصد کے لئے پہلے مرحلے میں ضمنی انتخابات کے مخصوص حلقوں سے تعلق رکھنے والے بیرونی ممالک مقیم ووٹرز کی رجسٹریشن کی جائیگی جو شیڈول کے مطابق یکم ستمبر 2018ء سے 15ستمبر 2018ء تک جاری رہے گی لہذا ایسے تمام سمندر پار پاکستانی جن کانام پہلے سے ووٹرلسٹوں میں موجود ہے اور اسکا تعلق ایسے حلقوں سے ہے جہاں پر ضمنی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk یا www.overseasvoting.gov.pk پر 15ستمبر 2018ء تک کرائیں تاکہ 14 اکتوبر 2018ء کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں اپنی حق رائے دہی انٹرنیٹ ووٹنگ کے ذریعے استعمال کر سکیں ۔اس حوالے سے سیکرٹری خارجہ کو خط لکھ کر بتایا جا چکا ہے کہ دئیے گئے ویب سائٹ ایڈریسز کو بیرون ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں اور کونسل خانوں کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کو جلد از جلد مطلع کیا جائے۔ جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں ان میں قومی اسمبلی کے 11 اورصوبائی اسمبلی کے 26 حلقے شامل ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -