سعید احمد خان نے نیشنل بینک کی صدارت سے ہٹانے کا حکومتی فیصلہ چیلنج کردیا

سعید احمد خان نے نیشنل بینک کی صدارت سے ہٹانے کا حکومتی فیصلہ چیلنج کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد خان نے صدارت سے ہٹائے جانے کا حکومتی فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔وفاقی کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں منی لانڈرنگ کے الزامات پر نیشنل بینک کے صدر سعید احمد خان کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی تھی اور ان کی جگہ طارق جمالی کو نیشنل بینک کا قائم مقام صدر مقرر کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سعید احمد خان کی درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ۔سعید احمد کی درخواست کواسلام آباد ہائی کورٹ کی ارجنٹ کیسز کی کاز لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ آج سعید احمد کی درخواست پر سماعت کریں گے۔سعید احمد کی جانب سے دائر درخواست میں وزیراعظم، سیکرٹری خزانہ،کابینہ ڈویڑن، گورنر سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر کو فریق بنایا گیا۔سعید احمدخان نے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کنٹریکٹ ملازم ہے اورکبھی قوانین وضوابط کی خلاف ورزی نہیں کی جبکہ کوئی ڈیپارٹمنٹل انکوائری بھی میرے خلاف زیرا التوا نہیں اور نہ ہی کوئی چارج فریم ہوا نہ شوکاز کیا گیا لہٰذابغیر سنے معطلی غیر قانونی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیکرٹری خزانہ کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے اور یکم جنوری 2019 تک بطور صدر نیشنل بینک کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

مزید :

صفحہ اول -