امریکی وزیر خارجہ اور آرمی چیف آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے

امریکی وزیر خارجہ اور آرمی چیف آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے

  

 واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹس چیف آف سٹاف جنرل جوزف ایف ڈنفورڈ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ اور جنرل جوزف وزیر اعظم عمران خان اور دیگر پاکستانی رہنما ؤ ں سے ملاقات میں امریکی عہدیدار صاف اور واضح طور پر یہ طے کریں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بات چیت کا بنیادی نکتہ مشترکہ دشمنوں اوردہشت گردوں کیخلاف کارروائی ہوگا۔پینٹاگون میں نیوز بریفنگ کے دوران جیمس میٹس نے افغانستان میں جنگ میں امریکی فوج کی ممکنہ تبدیلی اور نجی فورسز کی شمولیت کی تجویز کی تردید کی۔اس موقع پر جنرل جوزف ایف ڈنفور نے کہاکہ امریکا، جنوبی ایشیا میں سفارتی اور سکیورٹی اثرورسوخ برقرار رکھنا چاہتا ہے اور اس اثرورسوخ کو وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل کیا جائے گا۔

امریکی وفد

مزید :

صفحہ اول -