سید فخر امام کو وفاقی وزیر خوراک بنانے کا فیصلہ

سید فخر امام کو وفاقی وزیر خوراک بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام کو وفاقی وزیر خوراک وزراعت بنائے جانے کا امکان ہے۔ فخر امام صدارتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد وزارت کا حلف لیں گے۔ فخر امام کو یہ وزارت آزاد اراکین کے کوٹہ سے ملی ہے۔ فخر امام کے علاوہ کراچی سے ایم این اے علی زبیری اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ایم این اے علی امین گنڈاپور، زر تاج گل اور علی محمد خان کو بھی وفاقی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ نئے وزراء بنانے کا فیصلہ حکمران جماعت میں بغاوت کے امکان کو ختم کرنا ہے۔ اب جبکہ عمران خان بھی ممبران پارلیمنٹ کے دباؤ میں آ گئے ہیں اور تمام فیصلے دباؤ کی روشنی میں کر رہے ہیں۔ سید فخر امام وغیرہ نے بھی دبے لفظوں میں بغاوت کا عندیہ دیا تھا جس کے نتیجہ میں اب انہیں وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حالانکہ وزراء کی پہلی لسٹ میں ان کا نام شامل نہیں تھا۔ تاہم فخر امام نے ابھی تک پی ٹی آئی کی وفاداری کا حلف اٹھانے سے بھی انکا کر دیا تھا۔ اب پریشر گروپ نے وزارتیں لینا شروع کر دی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -