سلمان رفیق نیب میں پیش، حکام نے پیراگون سٹی کا ریکارڈ طلب کر لیا

سلمان رفیق نیب میں پیش، حکام نے پیراگون سٹی کا ریکارڈ طلب کر لیا

  

لاہور(خبرنگار) پیراگون سٹی سکینڈل میں سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نیب میں پیش ہوگئے۔نیب کی ٹیم نے ان سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے بارے میں پوچھ گچھ کی اور ریکارڈ بھی طلب کیا۔ذرائع کے مطابق پیرا گون سٹی میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے خواجہ برادران پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی خورد برد کی ہے۔نیب لاہورنے خواجہ سعدرفیق اورخواجہ سلمان رفیق کوطلب کیا تھا۔اس حوالے سے خواجہ سعد رفیق نے چند روز قبل اپنا بیان ریکارڈ کروادیا تھا۔گزشتہ روز ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے بھی نیب لاہور کی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر ان کے سوالات کے جواب دئیے۔نیب کی تحقیقات کے بعد خواجہ سلمان رفیق واپس چلے گئے۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل خواجہ برادران نے 16 اپریل کو نیب لاہور کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی جمع کرائے تھے۔ذرائع کا کہناہے کہ نیب پیرا گون سٹی اسکینڈل میں چار بزنس پارٹنرز کو گرفتار کرچکی ہے نیب کو ان ملزمان سے مبینہ طور پر دو ارب روپے کے غبن کے شواہد بھی ملے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -