صدارتی الیکشن، ن لیگ اورپی ٹی آئی نے دھوکہ دیا، رحمٰن ملک

صدارتی الیکشن، ن لیگ اورپی ٹی آئی نے دھوکہ دیا، رحمٰن ملک

  

اسلام آباد(آ ئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ صدارتی امیدوار کے معاملے پر ن لیگ اور پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کو دھوکا دیا ہے، ایران کے اندر دو سو پاکستانیوں کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی ہے دفتر خا رجہ ان کی معاونت کرے، پیپلز پارٹی کو متحدہ اپوزیشن توڑنے کا الزام لانے والی ن لیگ نے اپناصدارتی امیدوار کھڑا کر دیا ہے، اگر اراکین اپنے ضمیر کی آواز سن کوصدر کیلئے ووٹ ڈالیں گے تو ضمیر کی آواز تو اعتزاز احسن ہی ہیں،پاکستانی قوم کو اپنے شہیدوں اور غازیوں پر فخر ہے۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے اندر دو سو سے زائد پاکستانی جیلوں میں قید ہیں جن کو ایران کی عدالتوں نے سزائے موت کی سزا سنائی ہے اور ان کی امداد کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ میں نے سینیٹ میں یہ معاملہ اٹھایا ہے تاکہ وفاقی حکومت ان پاکستانیوں کا معاملہ ایرانی وزیر خاجہ کے ساتھ اٹھائے۔پاکستان سفارتی سظح پر کوشش کرے کہ ان قیدیوں کی سزائے موت کو ختم کرا کے عمر قید میں تبدیل کر دیا جائے۔صدر کے انتخاب میں ابھی دو دن ہیں، ہو سکتا ہے کہ مولانا فضل الرحمن دستبردار ہوجائیں یو مسلم لیگ(ن) اپنا صدارتی امیدوار واپس لے لے۔

رحمٰن ملک

مزید :

صفحہ اول -