رضوان گوندل کی جگہ ماریہ محمود ڈی پی او پاکپتن تعینات

رضوان گوندل کی جگہ ماریہ محمود ڈی پی او پاکپتن تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی ماریہ محمود کو ڈی پی او پاکپتن کے عہدے پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں اور اس حوالے سے سنٹرل پولیس آفس نے تقرری و تبادلے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ ڈی پی او بہاولنگر عمارہ اطہر کے بعدماریہ محمود پنجاب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) کے طور پر تعینات ہونے والی دوسری خاتون آفیسر ہیں۔واضح رہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام کے ویژن کے مطابق خواتین پولیس افسران واہلکاروں کومحکمے میں اہم ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں اس سے قبل خواتین آفیسرز کو اہم اور مرکزی عہدوں سمیت فیلڈ پوسٹنگ کیلئے فوقیت نہیں دی جاتی تھی تاہم آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے نہ صرف صوبے میں دوسری خاتون ڈی پی او کی تعیناتی کرکے اس تاثر کو زائل کیا ہے بلکہ اب صوبے کے تمام اضلاع کے تھانوں میں خواتین پولیس آفیسرز و اہلکاروں کو ایس ایچ اوز اور محرر بھی تعینات کیا جار ہا ہے تاکہ پڑھی لکھی ، محنتی اور فرض شناس آفیسرز کی صلاحیتوں سے بھرپوراستفادہ کیا جائے اور انہیں کیرئیر پروموشن کے حوالے سے مناسب مواقع بھی مل سکیں۔

مزید :

صفحہ اول -