کھلی کچہری صرف وقت کا ضیاع ہے ،عوامی حلقے

کھلی کچہری صرف وقت کا ضیاع ہے ،عوامی حلقے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بونیر کے سیاسی وہ سماجی حلقوں نے ضلع میں ہونے والے کھلی کچہریوں کو وقت کی ضیاع قرار دیاہے اور کہاہے کہ ان کچہریوں میں مسائل کے شکار لوگوں کو نظر انداز کرکے عرصہ دراز سے صاحبان کی ہاں میں ہاں ملانے والے چہروں کو بلایا جاتاہے ۔جنکے کوئی مسائل سرے سے ہوتی نہیں ۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے حالیہ کھلی کچہری میں پہلی بار ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر سرکاری اداروں کی کارکردگی کو حدف تنقید بنایا ۔یہاں تک کہ پاکستان تھریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری بحراد خان نے کھلے عام بہت سے منصوبوں میں کرپشن کی نشاندہی کی ۔اور منصوبوں کے نام لیکر اس میں ہونے والے کرپشن کو کمشنر ملاکنڈ کی نوٹس میں لایا ۔عوامی وہ سیاسی حلقے یہ استفسار کرتی ہے کہ بحراد خان نے جن بدعنوانیوں اور عوامی مسائل سے منہ موڑ کر شاہانہ انداز اختیار کرنے والے ضلعی انتظامیہ کے بادشاہو ں کی کارکردگی بیان کی ۔کمشنر ملاکنڈ واقعی کھلی کچہری میں پیش کئے جانے والے الزامات کے خلاف نوٹس لیں گے ۔ادھر گذشتہ روز کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے کھلی کچہری میں مسائل کا شکار سائلان کی بجائے سرکاری محکموں خصوصا ریونیو کے اہلکاروں کو کمشنر کے انکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے ڈپٹی کمشنر نے بھٹائے تھے ۔ بظاہر یہ کھلی کچہری نشستند گفتتند اورر برخاستدن کے سوا کچھ نہیں تھا ۔اس لئے سماجی حلقوں نے آئندہ کے لئے اس قسم کے لاحاصل کھلی کچہریوں کو منعقد نہ کرنے کا مشورہ دیاہے ۔