ٹانک ،بجلی کی شارٹ سرکٹ سے بانس کی دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی

ٹانک ،بجلی کی شارٹ سرکٹ سے بانس کی دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)بجلی کی شارٹ سرکٹ سے بانس کی دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی متعدد دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں ٹانک کے مصروف ترین کاروباری علاقے وزیرآباد میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے بانس اور چارپائیوں کی مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی اور ان دکانوں میں موجود لاکھوں کی بانس اور چارپائیاں راکھ کا ڈھیر بن گئیں حسب معمول ٹی ایم اے کی فائربریگیڈ دیر سے پہنچی جس کی وجہ سے تاجروں کو نقصان اٹھانا پڑا اس اچانک آگ کے بھڑک اٹھنے سے مارکیٹ کے ساتھ واقع قریبی آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے نکل آئے تاجروں اور مقامی آبادی نے ٹی ایم اے کی غفت اور لاپرواہی برتنے پر وانا کی اہم شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کرکے تحصیل ناظم اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور بلدیات کے اعلی حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -