سکھ کمیونٹی تکلیف کی گھڑی میں مسلمانوں کے ساتھ ہے ،رادیش سنگھ
پشاور(سٹی رپورٹر) سکھ کمیٹی آف پاکستان کے چیئر مین رادیش سنگھ ٹونی نے کہا ہے کہ ہم سکھ کمیونٹی حضور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی پر دنیائے اسلام کیساتھ اس غم کی گھڑی میں اکٹھے ہیں اور اس غم میں برابر کے شریک ہیں ہالینڈ میں آزادی اظہار رائے کی اجازت ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ پورے عالم اسلام کو اس قسم کے درد کے گزارا جائے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی کہ نبی پاک کی شان میں گستاخی کرنا اور اس پر خاموشی اختیار کرنا یہ سب سے بڑا مجرمانہ فعل ہے۔ دنیائے اسلام کو ایک ہونے کی ضرورت ہے اور دنیا کی سب سے بڑی معیشت تیل پر ہے جس کے ذریعے پوری دنیا کو ایک مرتبہ وارننگ دی جا سکتی ہے لیکن اس کیلئے عالم اسلام کو ایک ہونا ہو گا۔ہم حکومت پاکستان کیساتھ شانا بشانہ کھڑے ہیں۔