باچا خان میڈیکل کالج مردان میں شوگر بیماری کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ

باچا خان میڈیکل کالج مردان میں شوگر بیماری کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ

  

مردان (بیورورپورٹ) باچا خان میڈیکل کالج مردان میں شوگر بیماری کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوا جوکہ اباسین انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے زیر اہتمام حیدر ہال میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں مقیم سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ وابستہ ڈاکٹر ز نے بھرپور شرکت کی ورکشاپ میں ایمز پاکستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء الحسن کے علاوہ ڈاکٹر خالد عثمان ،ڈاکٹر امیر خان ،ڈاکٹر اسرار ،ڈاکٹر شمس الرحمان ،ڈاکٹر جمیل خان ،ڈاکٹر نظام نے خصوصی شرکت کی مقررین نے شوگر بیماری کے حوالے سے آگاہی اور علاج پر زور دیا مقررین نے کہاکہ شوگر بیماری کا علاج اپنے طرز زندگی اور عادت کے بدلنے سے بھی ممکن ہے ایمز پاکستان کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ایمز ادارہ پچھلے پچیس سال سے شوگر کے حوالے سے ریسرچ اور علاج معالجے کی سہولیات دیتے چلا آرہا ہے ایمز شوگر ہسپتال پشاور میں مفت طبی امداد دی جاتی ہے ورکشاپ میں قائمقام ضلع ناظم اسد علی نے بھی شرکت کی انہوں نے ضلعی حکومت کی جانب سے ہرقسم کی مالی امداد کا اعلان کیا آخر میں شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -