چارسدہ ،گستاخانہ خاکوں کیخلاف متحدہ شاپ کیپرز کا احتجاجی مظاہرہ

چارسدہ ،گستاخانہ خاکوں کیخلاف متحدہ شاپ کیپرز کا احتجاجی مظاہرہ

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) ہالینڈ میں حضورﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے خلاف متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن ، مستری ایسو سی ایشن اور واپڈا تنظیموں کا اہتمام فاروق اعظم چوک میں احتجاجی مظاہرہ ۔ مظاہرین نے ہالینڈ حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ مظاہرین نے ہالینڈ کے تمام پراڈکٹس سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ۔ حکومت ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کریں۔ تفصیلات کے مطابق ہالینڈ میں حضورﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے خلاف متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن ، مستری ایسو سی ایشن اور واپڈا تنظیموں نے اہتمام فاروق اعظم چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے مرکزی صدر حکیم اللہ فوجی ، مستری ایسو سی ایشن کے صدر سید صالح شاہ باچہ اور واپڈا ہائیڈرو یونین کی قیادت جوہر علی نے کی ۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے مرکزی صدر حکیم اللہ فوجی ، سید صالح شاہ باچہ اور دیگر نے ہالینڈ میں حضورﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ہالینڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں اور اپنے سفیروں کو فوری طور پر واپس بلائیں ۔ مقررین نے کہا کہ نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔ حضور ﷺ پر تن من دھن قربان ہیں ۔ مقررین نے ہالینڈ کی تیار کر دہ مصنوعات سے بائیکاٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ مسلمان عالم کفر پر ثابت کریں کہ ہمارے نبی ﷺ کی ذات ہمارے جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -