شائع شدہ خبر کی تردید

شائع شدہ خبر کی تردید

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا نے گذشتہ روز سوشل میڈیا اور ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والی اس خبر کی تردید کی ہے جس میں سابق وزیر میاں جمشید الدین کاکاخیل کے استعمال میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی گاڑیوں کا ذکر ہے۔ اس بارے محکمہ پہلے ہی میاں جمشید الدین کاکاخیل اور انکے خاندان کے کسی فرد کے پاس محکمہ کی گاڑی نہ ہونے کا سرٹیفیکیٹ جاری کرچکا ہے۰۔ مزید برآں مذکورہ خبر میں ایکسائز ویئر ہاؤس کا ماہانہ کرایہ 6لالاکھ روپے بتایا گیا ہے جو کہ حقائق کے خلاف ہے۔ مذکورہ وئیر ہاؤس قواعد کے مطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی طرف سے جاری شدہ رینٹ اسسمنٹ سرٹیفیکیٹ کے تحت 2 لاکھ روپے ماہانہ پر حاصل کیا گیا ہے جس میں کسی قسم کی بددیانتی شامل نہیں ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پرانا ویئر ہاؤس جس کا رقبہ 8 کنال تھاکم گنجائش کی وجہ سے تبدیل کرکے زیادہ گنجائش کا حامل 20 کنال کا نیا ویئر ہاؤس اسی کرایہ پر حاصل کیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -