عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، احمد خان

عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، احمد خان

  

مٹہ (رحیم خان )ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر احمد خان نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور انشاء اللہ عوام کو انکی حقوق انکی دہلیز پر دیکر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ میڈیا پر اس وقت حکومت کیساتھ ساتھ بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اسلئے میڈیا بھی حکومت اور عوام کی درمیان ایک مثبت پل کی کردار ادا کرکے اپنا اہم رول ادا کریں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی کوششوں سے پورے صوبے کی طرح سوات اور مٹہ تحصیل میں اہم منصوبے مکمل کرینگے انہوں نے کہا کہ عوام اور میڈیا علاقے میں خوشحالی لانے کیلئے حکومت کی اچھے کاموں میں ساتھ دیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل حل ہوجائے بجلی کی بحران انشاء اللہ بہت جلد بحرین بجلی اور چکدرہ گریڈ سٹیشن کے کھولنے سے حل ہوجایئگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ میں مٹہ پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مٹہ پریس کلب نے چیرمین نورالہادی کے قیادت میں احمد خان سے اہم ملاقات کی اور مٹہ پریس کلب کے صحافیوں کو درپیش مشکلات سے اگاہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اور صوبائی وزریر اعلیٰ محمود خان کے یہ کوشش ہے کہ وہ پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر کام کرکے ترقیافتہ علاقوں کیساتھ شامل کرینگے انہوں نے کہا کہ موجودہ بجلی کی بحران انشاء اللہ بحرین بجلی گھر اور چکدرہ گریڈ سٹیشن کی کام شروع کرنے سے کافی حد حل ہوجایئگی اور عوام کی بجلی کی مد میں مشکلات کافی حد تک کم ہوجایئگی اور انشاء اللہ یہ دونوں اہم منصوبے اگلے ماہ کی پہلے تک کام شروع کرنے والے ہیں انہوں نے کہا کہ مٹہ میں بجلی کی بحران مٹہ کی نئے فیڈر پر کام مکمل ہونے کی بعد حل ہوجایئگی انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر اعلیٰ محمود خان نے چارج لیتے ہوئے عوام کی مشکلات کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا جو اس وقت ایک بہت اہم ذمہ دار ادراہ ہے اسلئے میڈیا حکومت اور عوام کی درمیان ایک مثبت پل کی کردار ادا کریں اور حکومت کے اچھے کاموں میں حکومت کا ساتھ دیں اور عوام میں ایک اچھے شعور اجاگر کرنے کیلئے بھی اپنا اہم رول ادا کریں اس موقع پر انہوں نے مٹہ پریس کلب کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -