ملاکنڈ میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

ملاکنڈ میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)محکمہ واپڈاکے نااہل افسران کی وجہ سے مالاکنڈمیں بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ عروج پرہے بجلی سے چلنے والے تمام کاروبارٹھپ ہوکرہزاروں نے جوان بے روزگارمرکزی حکومت نوٹس لیں صارفین کامطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ملاکنڈپورے پاکستان میں واحدضلع ہے جواپنے ضروریات سے زیادہ بجلی پیداکرنے والاضلع ہے مگراس کے باوجود محکمہ واپڈاکے نااہل افسران کی وجہ سے محکمہ واپڈاوالوں نے سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ یہاں کے عوام پرمسلط کی گئی ہے روزانہ گھنٹوں گھنٹوں تک بجلی بندہونااورپرمٹ کے نام پربندہونایہاں کامعمول بن چکاہے جبکہ کم وولٹیج کی وجہ سے صارفین کے قیمتی الیکڑانکس اشیاء بھی جل چکے ہیں پانی کی شدیدقلت کی وجہ سے یہاں سے عوام نقل مکانی کرنے پرمجبورہوچکے ہیں اس سلسلے میں محکمہ واپڈاکے اعلیٰ حکام نے بھی مکمل طورپرخاموشی اختیارکرلی ہے اورتماشائیوں کاکرداراداکرتے ہیں مالاکنڈکے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپر ملاکنڈمیں بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کرکے نااہل افسران سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کئے جائے اوریہاں کے عوام کواحتجاج کرنے پرمجبورنہ کیاجائے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -