بڈھ بیر میں مسلح افراد کی فائرنگ ،خاتون زخمی

بڈھ بیر میں مسلح افراد کی فائرنگ ،خاتون زخمی

  

پشاور(کرائم رپورٹر)تھا نہ بڈ ھ بیر کے حدود با چا خیل میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں بیو ی زخمی جبکہ شوہر بال بال بچ گیا واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز خلیل ولد جمیل سکنہ بڈ ھ بیربا چا خیل نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیو ی کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اسی دوران ملزم مینا دار ، ریاض ، خوا جہ پسران حضر ت شیر ، رئیس با چا ولد آمین ساکنا ن بڈ ھ بیر نے آکر ان پر اندھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں اسکی بیو ی مسما ۃ (د)گو لیو ں کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئی جنہیں تشویشناک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزما ن جا ئے وقو عہ سے بھا گ گئے تاہم پولیس نے ملزمو ں کیخلاف رپو رٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -