سینیٹر خانزادہ خان بیٹے کیلئے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کیلئے سرگرم

سینیٹر خانزادہ خان بیٹے کیلئے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کیلئے سرگرم

  

مردان ( بیورورپورٹ)مردان کے حلقہ پی کے53ضمنی انتخابات، پیپلز پارٹی کے سینیٹرحاجی خان زادہ خان اپنے بیٹے ذیشان خان زادہ کے لئے تحریک انصاف کی ٹکٹ کے حصول مصروف ہونے لگے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے رابطے کرنے لگے کاغذات نامزدگی کے آخری روز ذیشان خان زادہ نے پی کے 53کے ضمنی انتخاب کے لئے آزاد حیثیت سے کاغذات جمع کردایئے ہیں ذرائع کے مطابق سینیٹر خان زادہ خان نے تحریک انصاف کے ہائی کمان سے رابطے کئے ہیں اورتمام معاملات طے پاچکے ہیں صرف اعلان باقی ہے رابطہ کرنے پر سینیٹر حاجی خان زادہ خان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی بات چیت نہیں ہوئی ہے انہوں نے مزید کہاکہ ان کے بیٹے ذیشان خانزادہ ابھی حج کی سعادت کے سفر پر ہیں واپس آتے ہیں تو سیاسی معاملات کلیئرہوجائیں گے اور میڈیا سمیت تمام حلقوں کو پتہ چل جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -