پاک فوج اور ایف سی اہلکاروں کے شانہ بشانہ لڑے ہیں،دوستی الرحمان

پاک فوج اور ایف سی اہلکاروں کے شانہ بشانہ لڑے ہیں،دوستی الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ ( نمائند ہ پاکستان )باجوڑ خاصہ دار فورس کا ملازمتوں سے نکالنے کے خلاف پریس کانفرنس ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور ایف سی اہلکاروں کے شانہ بشانہ لڑے ہیں ۔بغیر نوٹس دئیے ملازمت سے فارغ کئے گئے ۔فاٹا ٹریبونل اور سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بھی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ۔ان خیالات کا اظہار دوستی الرحمان ،رحمت گل ،گل بادشاہ اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا اُنہوں نے کہا کہ خاصہ دار فورس کے 242 سپاہی سالوں سے ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں لیکن نوٹس دئیے بغیر ہم کو پوسٹوں سے گھر جانے کا حکم دیا گیا جس کے بعد ہم نے ٹریبونل اور سپریم کورٹ میں اپنا کیس دائر کیا اور ہمارے حق میں فیصلہ آنے کے بعد ہم کو دوبارہ ڈیوٹیوں پر جانے کا کہا گیا لیکن چار ماہ بغیر تنخواہ کے ڈیوٹیاں انجام دینے کے بعد ہم میں سے 192 سپاہیوں کو اپنے ڈیوٹیوں پر بحال رکھا گیا اور ہم 50 سپاہیوں کو دوبارہ گھر بھیج دیا گیا اور آج تک ہمیں نہ کوئی معاوضہ دیا گیا اور نہ ہماری کچھ شنوائی ہو رہی ہیں اُنہوں نے کہا کہ بال بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے محنت مزدوری کر رہے ہیں اور اپنے بچوں کو تعلیم کا استطاعت نہ رکھنے کیوجہ سے سکولوں سے نکال دئیے ہیں اُنہوں نے وزارت سیفران اور صوبائی حکومت سے پُر زورمطالبہ کیا کہ ہم کو اپنے ملازمتوں پر واپس لئے جائے ۔