ڈیرہ ،پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،اشتہاری گرفتار

ڈیرہ ،پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،اشتہاری گرفتار

  

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)صدرپولیس کاانڈس کالونی میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن ‘بھاری مقدار میں شارٹ گن ‘کلاکوف سمیت بھاری مقدارمیں ناجائز اسلحہ برآمد‘ایک اشتہاری ملزم گرفتار‘مکانات اورحساس مقامات کی چیکنگ ‘الگ الگ مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدرنے انڈس کالونی میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پولیس نے دوشارٹ گن ،ایک پستول ، ایک کلاکوف ، ایک ایس ایم جی اور53کارتوس برآمدکرلیے اسی طرح 25کے قریب کرائے کے مکانات کی بھی چیکنگ کی گئی ۔ صدرپولیس نے کاروائی کے دوران13مشکوک افراد گرفتارکرلیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -