صوبائی دار الحکومت میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تیز ،عوام پریشان
پشاور(کرائم رپورٹر)صو با ئی دارلحکومت پشاور کے اندور نی شہر میں بجلی کی غیر اعلا میہ لو ڈ شیڈ نگ کا سلسلہ نئے خیبر پختونخوا میں بھی جا ری ہے پاکستان تحریک انصا ف کے نئے حکومت میں بھی بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ کا خا تمہ نہیں ہو سکا تفصیلا ت کے مطابق صو با ئی دارلحکومت پشاور اندرو نی شہر میں بجلی کے غیر اعلا میہ لو ڈ شیڈ نگ کا سلسلہ بد ستو ر جا ری ہے اندرو نی شہرکے علا قے چو ک شادی پیر ، مینا با زار ، تحصیل گور گھٹڑی ، گنج گیٹ ، لا ہو ری گیٹ ، کو ہاٹی گیٹ ، بلا ل ٹاؤ ن ، رامدا س با زار، بیری باغ ، یکہ تو ت اور ملحقہ علا قو ں میں بجلی صبح 8بجے سے لیکر 2بجے تک بجلی غائب رہتی ہے شدید گر می اور بجلی کی نا روا لو ڈ شیڈ نگ کی وجہ سے شیر کے تنگ اور چھوٹے گھرو ں میں بچے ، خوا تین اور بو ڑھے نڈھا ل ہو گئے ہیں اور انکو مشکلا ت کا سامنا کرناپڑ رہا ہے علا قے کے مکینو ں نے واپڈا انتظا میہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ کا سلسلہ نئے خیبر پختونخوا میں بند کر دیا جائے بصو رت دیگر سڑکو ں پر نکل کر احتجا جی مظاہریں کرینگے ۔