ضلع کونسل پشاور کا اجلاس ساڑھے دس بجے کی بجائے ساڑھے بارہ بجے شروع ہو

ضلع کونسل پشاور کا اجلاس ساڑھے دس بجے کی بجائے ساڑھے بارہ بجے شروع ہو

  

پشاور(سٹی رپورٹر)ضلع کونسل پشاور کا اجلاس ساڑھے دس بجے کی بجائے ساڑھے بارہ بجے شروع ہوا ۔ ممبران نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی جس پر کنونیئر سیدقاسم علی شاہ نے برہمی کا اظہار کرت ہوئے کہا کہ اجلاس بلانے کے تنقید بار بار آتا ہے لیکن پھر اجلاس کیلئے ممبرز پورے نہیں ہوتے انہوں نے کہاکہ کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس میں کوئی کارروائی نہیں ہوتی مجبوراًاجلاس ملتوی کرنا ہوتا اور عوام کا پیسہ ضائع ہوتا ہے جس پر اپوزیشن ی جانب سے بتایاگیا کہ صرف اپوزیشن والے کم نہیں ہیں بلکہ ناظم اعلیٰ بھی نہیں آیاہے جس پر کنونیئر نے کہا کہ آج کی اجلا س کیلئے ڈپٹی کمیشنر پشاور اور ناظم اعلیٰ آرہے تھے لیکن ممبرز پورا نہ ہونے کی وجہ سے وہ نہ آسکے جس کے بعد کنونیئر سید قاسم علی شاہ نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -