پاراچنار میں عید غدیر کے موقع پر دو روزہ جلسے کا اہتمام

پاراچنار میں عید غدیر کے موقع پر دو روزہ جلسے کا اہتمام

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)پاراچنار میں عید غدیر کے موقع پر دو روزہ جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء اور قبائلی عمائدین سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی مرکز ی امام بارگاہ پاراچنا رمیں عید غدیر کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مومن حسین قمی، خطیب جامع مسجد پاراچنار علامہ فدا حسین مظاہری اور دیگر مقررین نے کہا کہ علی شیر خدا نے ہر محاذ پر اسلام کا دفاع کیا اور اسلام کی سربلندی کیلئے مثالی خدمات انجام دئیے علمائے کرام نے داماد رسول ؐ حضرت علی ؑ شیر خدا کی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی جلسے میں علماء اور قبائلی عمائدین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی عید کے موقع پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے ایک روزہ سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا اور تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -