ضلع لکی مروت میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح

ضلع لکی مروت میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)کمشنر بنوں ڈویژن عبدالجبار شاہ نے ڈپٹی کمشنر لکی مروت محمد کبیر خان آفریدی کے ہمراہ ضلع لکی مروت میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ جس کے مطابق ابتدائی دنوں میں بیس ہزار جبکہ آئندہ دو مہینوں میں دولاکھ پودے لگانے کا منصوبہ ہے ا س موقع پر ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر سمیت مقامی رضاکار وں سکولوں کے بچوں اور علاقے کے مقامی لوگوں نے انتہائی دلچسپی کا مظاہر ہ کیا اس دوران کمشنر بنوں ڈویژن سید عبدالجبار شاہ نے شجرکاری مہم کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پودوں کی نشوونما انسانی زندگیوں کے لئے بہت اہم ہے کیونکہ پودوں کی وجہ سے انسان سانس لیتا ہے جس کی وجہ سے انسان زندہ ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت محمد کبیر خان آفریدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کو معاشرے کے ہر فرد بزرگوں ، بچوں ، خواتین اور جوانوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی سخت ضرورت ہے تاکہ معاشرے کا ہر فرد اس عظیم کار خیر میں حصہ لے سکے انہو ں نے دعوی کہا کہ وہ بہت جلد شجرکاری کے حوالے سے اپنے اہداف حاصل کرسکیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -