مسنگ پر سن کے عالمی دن کے حوالے سے پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ

مسنگ پر سن کے عالمی دن کے حوالے سے پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)انسانی حقوق تنظیم اور سول سوسائٹی نے مسنگ پر سن کے عالمی دن کے حوالے سے پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا مظاہر ین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے مظاہر ین نے ’جبری گمشدگی نامظور نامنظور کے نعرے بلند کئے۔مظاہرے کی قیادت ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے پروگرام کوارڈی نیٹر ساجد خان نے کی۔اس موقع پر اقلیتی برادری کی طرف سے رادیش سنگھ ٹونی اور دیگر بھی موجود تھے۔مظاہر ے سے ساجد خان نے کہاکہ ملک میں جبری گمشدگی ایک سنگین جرم قرار د یدیا جبکہ جبری گمشدگی کے شکار افراد کا بین الاقومی دن کی طرح منا یا جا تا ہے ۔انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد کیلئے مختلف تنظیمیں ہر فورم پر آواز اٹھا تی ہیں اورتیس آگست عالمی د نیا میں بھی لاپتہ افراد کیلئے ان سے اظہار یکجہتی کر تے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کیساتھ خصوصی رعایت کیا جا ئے اگر ان کے کوئی جرم ہو تو اس کے مطابق سزا د یا جا ئے جبکہ اگر کسی پر کو ئی جرمانہ ہو تو اس کیساتھ خصوصی رعایت کرکے ان آزاد کیا جا ئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -