ضلع پولیس ایبٹ آباد نے غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی کے سلسلے میں رواں ماہ کے دوران بھرپور کاروائیاں کیں

ضلع پولیس ایبٹ آباد نے غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی کے سلسلے میں رواں ماہ کے ...

  

پشاور( سٹاف رپورٹر) ضلع پولیس ایبٹ اباد نے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون میں 5 عدد کلاشنکوف، 161عدد پستول مختلف بور،72عدد بندوقیں مختلف بور ، 13عدد رائفلوں کے ساتھ ساتھ 5213کارتوس مختلف بور برآمد کر لیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ضلع بھر میں ماہ اگست کے دوران ضلعی پولیس نے منشیات فروشوں کے ساتھ ساتھ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات ، غیر قانونی اسلحہ اور اشتہاری مجرمان گرفتار کر لیے ماہ رواں کے دوران ضلع پولیس نے بھرپورکاروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف تھانوں کی حدود میں سرچ اینبڈ سٹرائیک آپریشن، ناکہ بندیوں اور جنرل ہولڈ اپ کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران 05 عدد کلاشنکو ف، 161عدد پستول مختلف بور،72عدد بندوقیں مختلف بور ، 13عدد رائفلوں کے ساتھ ساتھ 5213کارتوس مختلف بور برآمد کیے اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ضلع پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کر کے مقدمات رجسٹرڈ کیے جبکہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران مختلف تھانہ جات کی حدود سے کثیر تعداد میں مجرمان اشتہاری گرفتار کر لیے گئے جن میں قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے مختلف مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاری شامل ہیں۔ ضلعی پولیس سربراہ نے ضلع ایبٹ آباد سے منشیات جیسی لعنت کا قلع قمع کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات نوجوان نسل کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے اس کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور عوامی تعاون حاصل کیا جائے تاکہ منشیات سے ضلع کو پاک کیا جا سکے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منشیات اور غیر قانونی اسلحہ اورمفرورون کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -