سپورٹس پالیسی میں اعلیٰ حکام کوئی دلچسپی نہیں لے رہے

سپورٹس پالیسی میں اعلیٰ حکام کوئی دلچسپی نہیں لے رہے

  

پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی حکومت نے سپورٹس پالیسی تو بنادی تاہم ایسا لگ رہاہے کہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے اعلیٰ حکام اس پالیسی میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی۔ان بات کا اندزاہ اس وقت لگ گیاکہ صوبائی حکومت کی جانب صوبے میں پہلی مرتبہ صوبے میں کھیلون کے شعبے میں انقلابی اقدمات اٹھانے کیلئے بنائی گئی سپورٹس پالیسی سے متعلق قیوم سٹیڈیم میں منعقدہ ٹریننگ ورکشاپ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے اہم پوسٹوں پر بیٹھے شخصیات نے شرکت نہیں کی۔محکمہ پی ایم آر یوکے زیر اہتمام منعقدہ سپورٹس پالیسی سیمنار میں سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر سپورٹ س،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ،تمام ڈی ایس اوزسمیت صوبائی ایسوسی ایشنز کے چند عہدیداروں کے علاوہ قائمقام ڈی جی سپورٹس نے اس اہم موضوع پر ہونیوالے پروگرام میں شرکت کرنے کی زحمت نہیں کی ۔اس سے یہ اندازہ ہوتاہے کہ بعض حکام کی اس پولیسی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ،بس صرف وقت گزارنا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -