وہاڑی میں طالبات کی سڑک کنارے بیٹھ کر پڑھائی

وہاڑی میں طالبات کی سڑک کنارے بیٹھ کر پڑھائی

  

واڑی(نمائندہ پاکستان )گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول انکار دیر بالا کے سو سے زائد طالبات نے سکول استانی کے رویے کے خلاف سڑک کے کنارے بیٹھ کر پڑھنا شروع کردیا۔اہلیان علاقے کا سکول استانی فوری ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دیر بالا کے علاقہ انکار کے گرلز پرائمری سکول کے سو سے ذائد طالبات نے سکول کی استانی کے رویے کے خلاف سکول کے باہر سڑک کے کنارے احتجاجا بغیر استانیوں کے پڑھنا شروع کیا ہے،ان طالبات کا کہنا ہے کہ سکول میں عرصہ دراز سے تعینات ہیڈ مسٹریس ان سے زبردستی گھریلوں کام کاج لیتے ہیں اور انکار پر بھاری جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ جسمانی سزائیں بھی دی جاتی ہیں۔اسی طرح ان طالبات کے والدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سکول کی پی ٹی سی فنڈز میں بھی خردبرد ہوا ہے جس کی شکایت متعلقہ محکمے کو کی گئی ہے مگر سیاسی اثر روسوخ کی بنا پر مسلۂ سرد خانے کی نذر ہوجاتا ہے۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر مزکورہ سکول ٹیچر کو فوری طور پر یہاں سے ٹرانسفر نہیں کیاگیاتو بچوں سمیت سڑکوں پر نکل ائیں گے۔دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر بالا مسرت زمان نے متعلقہ سکول کا معائینہ کیا اور علاقے کی عمائدین سے بھی ملے اور اس حوالے سے غیر جانبدار انکوئری کا حکم بھی دے دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -