بلوچستان کابینہ میں شامل 10وزراء اور ایک مشیر کو محکموں کے قلمدان سونپ دئیے گئے

بلوچستان کابینہ میں شامل 10وزراء اور ایک مشیر کو محکموں کے قلمدان سونپ دئیے ...

  

کوئٹہ(این این آئی)صوبائی کابینہ میں شامل 10وزراء اور ایک مشیر کو محکموں کے قلمدان سونپ دئیے گئے ،جمعرات کو چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے صوبائی وزراء میر محمد عارف جان محمد حسنی کو محکمہ خزانہ ،نور محمد ڈمڑ کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،سردار سرفراز چاکر ڈومکی کو ثقافت سیاحت اور آکارئیوز ،نوابزادہ طارق مگسی کو مواصلات و تعمیرات ،انجینئرزمرک خان اچکزئی کو زراعت ،میر ظہور بلیدی کو اطلاعات ،میر ضیاء اللہ لانگو کو جنگلات و جنگلی حیات،میر نصیب اللہ مری کو صحت،سردار محمد صالح بھوتانی کو خوراک،قانون وپارلیمانی امور ،سلیم احمد کھوسہ کو محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے محکمے تفویض کر دئیے جبکہ وزیراعلیٰ کے مشیر مٹھا خان کاکڑ کو محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈوپلمنٹ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے ۔

بلوچستان کابینہ

مزید :

کراچی صفحہ اول -