حضرت عثمان غنیؓ کا یوم شہادت‘ ملتان سمیت مختلف شہروں میں تقریبات ‘سیمینارز
ملتان(سٹی رپورٹر)ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی خلیفہ سوم حضرت عثمان غنیؓ کا یوم شہادت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
سیدنا عثمان غنیؓ کی سیرت وعظمت کے حوالے سے تقاریب ، سیمینار ، کانفرنس منعقد کی گئیں اور بیانات ہوئے ،تقاریب میں مطالبہ کیا گیا کہ حضرت عثمان غنیؓ کا یوم شہادت سرکاری سطح پر منایا جائے ،مرکزی انجمن محبا ن غوث الاعظم پا کستان کے زیراہتمام گزشتہ شب جا مع مسجد چو ک دہلی گیٹ میں تقریب میں خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما ء پا کستا ن کے مرکزی رہنما پیر محمد اقبا ل عا دل قادری سیدنا غنیؓ کو رسول اکرم کی یک بعد دوصاحبزادیوں کا شوہر ہونے پر ذوالنورین کہا جا تا ہے ۔سید نا عثما نؓشرم وحیاوجودوسخا کے پیکر اور جا معہ القران ہونے کا شرف حاصل ہے نبی دو عا لمؐ کا فرمان ہے میں ایسے شخص سے حیا کیوں نہ کروں جس سے فرشتے بھی حیا کرتے ہیں۔سید نا عثما ن غنیؓ کے سیرت وکردار اور اُن کی زندگی کو مشعل راہ بنا کر پر چم اسلا م کو سر بلند اور اپنے وطن پا کستان کو مستحکم اور پر امن بنا سکتے ہیں ۔ چےئر مین یو سی 24ملک محمد اسلم ڈوگر ، علا مہ ریا ض سعیدی ،ایپکا کے مرکزی رہنما صوفی مختار راٹھور مذہبی و سما جی رہنما راجہ محمد یو نس بھٹی نے ذوالنورین سمینا ر سے خطا ب کیا ۔اس موقع پر علا مہ غلام شبیر ، عا مر اقبا ل ، مولا نا مہر حسین ، یعقوب انصا ری ، حکیم سجا د ، میا ں عمر ، احسن امجد ، واجد علی خان شریک ہیں آخر میں ایک قرارداد کے ذریعے گستا خا نہ خاکے شائع کرنے والے ملک ہا لینڈ کے مکمل با ئیکا ٹ اور یوم شہا دت عثما ن غنیؓ پر عا م تعطیل کر نے کا مطا لبہ کیا گیا ۔
یوم شہادت