ملتان میں مسیحی برادری کا سپاہی مقبول حسین کو خراج تحسین‘ گلزار ٹاؤن کے چرچ میں کینڈل لائٹ‘ دعائیہ تقریب

ملتان میں مسیحی برادری کا سپاہی مقبول حسین کو خراج تحسین‘ گلزار ٹاؤن کے چرچ ...

  

ملتان(سٹی رپورٹر)یوجی ایچ چرچ کے پاسٹر یوسف رضا نے کہا ہے کہ ملک (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کے لئے وفا کی لازوال مثال قائم کرنے والے مقبول حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،انہوں نے وطن کی محبت کے لئے جو مثال پیش کی وہ ہمیشہ کے لیئے امر ہوگئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوجی ایچ چرچ گلزار ٹاون میں منعقدہ دعائیہ وکینڈل لائٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی برادری ملک کے عظیم ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔اس موقع پر وحید ،شہزاد ، روبینہ ،رضیہ ودیگر شریک تھے ۔اس موقع پر پاسٹر یوسف اوردیگر نے مقبول حسین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کی گئیں اور ملکی امن وسلامتی کیلئے دعا کرائی گئی ۔

سپاہی مقبول حسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -