گستاخانہ خاکے، تحریک انصاف کا آج یوم عظمت رسالتﷺ منانے کا اعلان

گستاخانہ خاکے، تحریک انصاف کا آج یوم عظمت رسالتﷺ منانے کا اعلان

  

ملتان(سٹی رپورٹر)علما ومشائخ کونسل پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی صدر علماومشائخ کونسل پی ٹی آئی ممتاز عالم دین(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

مفتی عبدالقوی نے کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا آج جمعۃ المبارک کا دن بطور یوم عظمت رسالت ؐمنا یاجائے گا ۔ملک بھر میں علما اور خطبا آج جمعہ کے دن حضور اکرم ؐ کی عظمت اور تقدس کو اپنے خطبات جمعہ کا موضوع بنائیں گے ۔اور پاکستان تحریک انصاف نے یہ فیصلہ کیاہے کہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے پر امن احتجاج کے ذریعے حضور اکرم ؐ سے محبت وعقیدت کا اظہار کرینگے ۔اجلاس میں یہ فیصلہ کہ علماومشائخ ہر سطح پر حکومت کی دینی رہنمائی کرینگے ۔اور پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کے لئے علما اپنااصلاحی کردار اداکرینگے۔

عبدالقوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -