گستاخانہ خاکوں کیخلاف جماعۃ الدعوہ کے زیرانتظام بڑے اجتماعات منعقد کرنیکا فیصلہ

گستاخانہ خاکوں کیخلاف جماعۃ الدعوہ کے زیرانتظام بڑے اجتماعات منعقد کرنیکا ...

  

ملتان(سٹی رپورٹر)امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی اپیل پر ملک بھرکی طرح پورے جنوبی پنجاب میں علماء کرام(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

آج گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور تحفظ حرمت رسول (ص) کے موضوع پر خطبہ جمعہ دیں گے اور مذمتی قراردادیں پاس کی جائیں گی۔جماعۃ الدعوۃ ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمد مرکز ابن بازرشید آباد میں نماز جمعہ پڑھائیں گے جبکہ ملتان کی طرح دیگر شہروں میں بھی مختلف مقامات پرنماز جمعہ کے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گاجن میں تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شریک ہو ں گے۔جماعۃ الدعوۃ ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمد نے کہا ہے کہ مسلم حکمران ہالینڈسے ہر قسم کے معاہدے و تعلقات ختم کریں۔ بیرونی قوتوں کے سامنے ہاتھ پھیلانا اور ہر مسئلہ پر سر تسلیم خم کرنے کا رویہ ترک کر دیں قرآن و سنت کی رہنمائی میں پالیسیاں ترتیب دی جائیں۔ اگر مسلمان یہ چاہتے ہیں کہ ان کے ملک، عزتیں و عصمتیں اور آزادیاں محفوظ ہوں تو انہیں چاہیے کہ وہ قرآن پاک اور نبی اکرم (ص) کی حرمت کے تحفظ کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔ دنیا میں اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت روکنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کواپنے سفارتخانوں کو متحرک کرنا چاہیے اور عالمی سطح پر توہین انبیاء کی بے حرمتی کی سزا کا قانون پاس کروانے کی کوشش کرنی چاہیے۔مسلمان تحفظ حر مت رسول(ص) کیلئے اپنا تن من دھن قربان کرنا ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ گستاخانہ خاکوں کے معاملہ پر او آئی سی کو بھی جرا تمندانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

اجتماعات منعقد کا فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -