ضمنی الیکشن: پی پی 222 کیلئے 16 پی پی 261پر 31‘ 296میں 5 امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع

ضمنی الیکشن: پی پی 222 کیلئے 16 پی پی 261پر 31‘ 296میں 5 امیدواروں کی طرف سے کاغذات ...

  

ملتان‘ صادق آباد‘ راجن پور (خبرنگار خصوصی‘ تحصیل رپورٹر‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) حلقہ پی پی 222 میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کروانے کا گزشتہ روز آخری دن تھا۔ اس موقع پر 16 امیدواروں نے کاغذات جمع کروا دیئے اور کسی بھی امیدوار نے کاغذات واپس لینے کی درخواست نہ دی ہے۔ تفصیل کے مطابق ریٹرننگ افسر و ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ون شکیل احمد کے دفتر میں نامزدگی فارم گزشتہ روز جمع کروائے گئے۔ کاغذات جمع کروانے والے امیدواروں میں عمر فاروق‘ احمد عباس‘ نادر عباس‘ شازیہ نرگس‘ قاری محمد قاسم‘ رانا سہیل احمد نون‘ مہدی عباس لنگاہ‘ محمد یوسف‘ کاظم عباس خان لنگاہ‘ محمد عباس‘ سید محمد عباس بخاری‘ عبداللہ شبیر‘ محمد آصف‘ عابد حسین‘ حاجی محمد اکرم اور محمد عباس شامل ہیں۔ دریں اثناء ضمنی الیکشن کیلئے حلقہ 261سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار رئیس محبوب احمد ،مخدوم ارتضی ہاشمی اور مولوی طارق چوہان سمیت تقریبا 31امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے نشست خالی کی ہے انہوں نے جنرل الیکشن میں 2حلقوں سے الیکشن لڑا تھا ذرائع سے یہ بھی معلوم ہو اہے کہ سردار رئیس محبوب پہلے بھی اسی حلقے سے ایم پی اے رہ چکے ہیں اس لئے انہوں نے دوبارہ اسی حلقے سے کاغذات نامزد گی جمع کروائے ہیں ۔جنرل الیکشن میں مخدوم ارتضی ہاشمی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر اسی حلقہ سے الیکشن میں حصہ لیا تھا لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔ علاوہ ازیں صوبائی حلقہ پی پی 296 پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاوقت ختم ، تحریک انصاف کے وفات پانے والے اُمیدوار سردار طارق خان دریشک کے بھائی سردار اویس خان دریشک نے کاغذات جمع کرادیئے کور نگ اُمیدوار کے طور پراُن کے والد سردارغلام مجتبیٰ خان دریشک نے بھی کاغذات جمع کرائے دیگرتین اُمیدواروں میں اعجاز احمد ،چوہدری عطاء محمدآصف ، راناثناء اللہ کلیم شامل ہیں مرکزی اُمیدوار سردااویس خان دریشک کے مدمقابل اُمیدواروں سردار محمدیوسف خان دریشک اور چوہدری مسعود اختر پہلے ہی انتخاب نہ لڑ نے کااعلان کر چکے ہیں یوں سردار اویس خان دریشک راہنماء تحریک انصاف کی اس نشست پر جیت یقینی ہوچکی ہے۔

کاغذات نامزدگی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -