رنگیل پور ، شوہر کے تشدد سے خاتون جاں بحق

رنگیل پور ، شوہر کے تشدد سے خاتون جاں بحق

  

ملتان (وقائع نگار) ملتان کے علاقے رنگیل پور میں گھریلو ناچاقیوں پردو لڑکیوں کو شوہروں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔عابدہ اپنے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

شوہر کے تشدد سے موقع پر جابحق جب کہ شہناز کو شدید تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس نے دونوں بھائیوں کو گر فتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملتان کے علاقے رنگیل پور کی رہائشی 28سالہ عابدہ اور 26سالہ شہناز دو بہنوں کی علی پور کے رہائشی دو بھائیوں امجد اور سہیل سے کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی،،گھریلو ناچاقیوناچاقی پر آئے روز دونوں بہنوں پر سسرالیوں کی جانب سے تشدد کیا جاتا تھا،عابدہ اور شہناز اپنے میکے آئی ہوئی تھی تو گز شتہ روز امجد اور سہیل بھی ملتان آ گئے اور دونوں بہنوں کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا،جب کہ امجد نے اپنی بیوی عابدہ کو زبرستی زہر کھلا دیا جس پر عابدہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی جب کہ شہناز کو بھی اس کے شوہر سہیل نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا،دوسری طرف واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ شاہ شمس پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں بھائیوں کو گر فتار کرتے ہوئے شہناز کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا ،پولیس کے مطابق واقع کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور معاملے کی باقاعدہ تفتیش کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -