مخالفین بوکھلا گئے‘ پی ٹی آئی کیخلاف منفی پراپیگنڈہ کی باقاعدہ مہم شروع: جاوید اقبال وڑائچ
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ تحریک انصاف(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
کی وفاق اور پنجاب میں حکومت ہمارے سیاسی مخالفین کو ایک آنکھ نہیں بھاتی‘ اسی لیے پی ٹی آئی کے خلاف ڈس انفارمیشن کی منظم مہم شروع کر دی گئی ہے ۔ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری محمدشفیق کے ہمراہ سنی پل پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تبدیلی لانے اور لوگوں کو صحیح معنوں میں ریلیف پہنچانے کیلئے کسی اقدام سے گریز نہیں کرینگے اور ہم نہیں ہمارے کام بولیں گے کہ کس حد تک عوامی توقعات پر پورا اترے ہیں‘ پی ٹی آئی کے چنددنوں میں مخالفین بوکھلاہٹ کاشکار ہوگئے ہیں انشاء اللہ پی ٹی آئی کاپانچ سالہ دورتاریخی ہوگااورعوام کوان کے مسائل کاحل نظرآئے گا‘ اس موقع پرچوہدری اسداللہ‘ چوہدری عبدالجبار‘ میاں عامر‘ ڈاکٹراعجازتنویرسمیت عمائدین علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔
جاوید اقبال