شہر شہر احتجاج، ریلیاں ، ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنیکی قراردادیں منظور

شہر شہر احتجاج، ریلیاں ، ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنیکی قراردادیں منظور

  

ملتان‘ وہاڑی‘ میلسی‘ بوریوالا‘ ماچھیوال‘ خانیوال‘ اڈا پل 14‘ محسن وال‘ مظفرگڑھ‘ چوک سرور سہید‘ کوٹ ادو‘ جتوئی‘ بہاولپور‘ صادق آباد‘ خان پور (سپیشل رپورٹر‘ خصوصی رپورٹر‘ نمائندگان) ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کیخلاف فرزندان توحید کا شہر شہر احتجاج‘ ریلیاں‘ ہالینڈ کا پرچم اور ملعون گیرٹ کا پتلا نذرآتش کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہالینڈ سے سفارتی تعلقات کے خاتمے اور ان کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا۔ اس حوالے سے(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

ملتان سے سپیشل رپورٹر اور خصوصی رپورٹر کے مطابق پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین رجسٹرڈ پنجاب ضلع ملتان کے زیراہتمام ہالینڈ کے شیاطین کی ناپاک جسارت کے خلاف حضرت محمدؐ کی شان اطہر میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر چوک عزیز ہوٹل پر بھرپور مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت تنظیم ہذا ضلعی صدر پرویز اقبال بودلہ ، ملک عزیز بھپلا ، مقبول احمد بھٹی ، جنرل سیکرٹری سید مبشر حسین شاہ ، چوہدری طالب حسین ، مہر عاشق حسین سیال ، محمد ظفر اقبال ، غلام مرتضیٰ خان ، عبداللطیف بھٹی ، شیخ محمد ارشاد صدیقی ، ملک عمران ڈوگر ، چوہدری عبدالغنی ، ملک اقبال ڈوگر ، رانا عامر ، محمد اکرم قریشی ، محمد سجاد خان ، رانا محمد ریاض ، آلملتان مزدا منی گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن ملتان کے صدر فہیم الدین قریشی ، جنرل سیکرٹری ظفر اقبال گجر ، محمد ارشاد خضری ، غلام فرید عرف پپو ، خبیب قاسم ، کاشف کھوکھر کے علاوہ رکشہ ڈرائیوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دریں اثناء آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام ہالینڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت صدر رانا اقبال نون نے کی اس موقع پر ملک غلام حسین کھوکھر، سید ارشاد حسین نقوی،محمد اسلم چوہان، رانا وجاحت حسین، میاں شاہرے خان گسورا،اصغر و دیگر محکموں کے صدور نے بھرپور شرکت کی ۔ علاوہ ازیں زکریا یونیورسٹی میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف سکولز آف اکنامکس کے زیراہتمام ریلی ، اساتذہ اور طلبا نے شرکت کی، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سکول آف اکنامکس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف کی زیر قیادت گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں تمام اساتذہ اورطلبا نے شرکت کی شرکا نے ہالینڈ کی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ہالینڈ سے فوری طور پر ان خاکوں کے حوالے سے بات کی جائے ان کے سفارتی تعلقات پر نظر ثانی کی جائے ، ریلی شعبے اکنامکس سے شروع ہوکر ایڈمن بلاک پر آکر ختم ہوئی۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی کے مطابق انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کے زیر اہتمام ہا لینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ جا ت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ، جس کی قیادت صدر چودھری مشتاق گجر ، جنرل سیکرٹری رانا عبدالرؤف نے کی ، احتجاجی ریلی میں چیئرمین راؤ تسلیم ، ایم رفیق بھٹہ ، ملک لیاقت ، زبیر جوئیہ ، چودھری سرفراز احمد ، چودھری اخلاق احمد ، لیاقت علی ، امتیا زشاہ ، رانا بشیر احمد، اکبر علی سندھو، طاہر شریف سمیت آڑھتیوں تاجروں اور مزدوروں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ دریں اثناء ہالینڈ کے اپوزیشن لیڈرگیرٹ ولڈرز کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ جات کے اعلان کے خلاف وہاڑی میں مرکزی انجمن تاجران کی اپیل پرشٹرڈاؤن ہڑتال اوراحتجاجی جلسہ منعقدکیاگیاجلسہ میں تمام مذہبی،سیاسی جماعتوں کے علاوہ تمام مکاتب فکرکے علماکرام نے شرکت کی جبکہ وکلا،سول سوسائٹی کے نمائندگان کی کثیرتعدادشریک ہوئی۔تفصیل کے مطابق ہالینڈ کے اپوزیشن لیڈرگیرٹ ورلڈزکے گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کے خلاف احتجاجی جلسہ سے صدرمرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی، چیئرمین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی راؤتسلیم، صدرپی ایم اے ڈاکٹر غلام حسین آصف،صدرڈسٹرکٹ بارفیاض خان لکھویرا، چودھری طاہر شریف گجر، قاضی محمد وہاج، مولانا نعمان گل، ڈاکٹر عامر رشید، مولانا مسعود احمد، مولانا اسداللہ، مفتی محمد حفیظ،قاری محمدیعقوب فریدی، سید جاویدحسین شاہ،ڈاکٹر منور طاہر ، حافظ حبیب الرحمان، قاری عبداللہ طیب،علامہ قنبرعسکری،ایم پی اے میاں ثاقب خورشید،ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا، زاہداقبال چودھری ، میاں جہانزیب یوسف نے خطاب کیا۔ احتجاجی جلسہ میں حاجی محمدعارف بھٹی، مختار احمد بھٹی، حاجی محمدطفیل وڑائچ،ڈی ایم اوایازحسین،ڈاکٹر فیضان کمال،حاجی رفیق بھٹی،چودھری سعید اختر ، راؤ محمد اسحاق، مرزا عرفان، رانا شفاعت، حاجی اللہ دتہ، شیخ جاوید کالا، صادق کاشی، چودھری محمد شفیق، منیر رضا بھلر، شیخ شہزاد ببا ، حاجی حنیف اسد ،گوشی شاہ،چودھری سرفراز، رانا عبدالرؤف، سرفراز پہوڑ، ملک عبیدالرحمان، قاری ارشادحسین، مولاناغلام مرتضیٰ بھی شریک تھے ۔میلسی سے نمائندہ پاکستان ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف مرکزی انجن تاجران میلسی کی اپیل پر کل یکم ستمبر بروز ہفتہ میلسی شہر میں دن گیارہ بجے تک شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائیگی یہ فیصلہ گذشتہ روز مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد سلیم اور جنرل سیکرٹری ملک محمد حبیب کی کال پر بلائے گئے ذیلی تاجر تنظیموں ، تحریک منہاج القرآن ، المعصوم ویلفیئر فاؤنڈیشن ، مذہبی و سیاسی تنظیموں ، میلسی پریس کلب، اور دیگر سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد کے اجلاس میں کیا گیا انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد سلیم نے بتایا کہ متفقہ فیصلہ کے مطابق میلسی کی تاجر برادری آنحضور ؐ کے ناموس کے تحفظ کیلئے دن 11بجے تک شٹر ڈاؤن ہڑتال کریگی اور احتجاجی ریلی بھی نکالی جائیگی اجلاس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے ہالینڈ میں حضور نبی کریمؐ کی شان کے خلاف گستاخانہ خاکوں کے مقابلے منعقد کروانے کے شرمناک اعلان کے خلاف آج شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تمام دوکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے اس موقع پر تاجر تنظیموں،مذہبی جماعتوں اور وکلاء کی احتجاجی ریلیا نکالی گئیں جو گول چوک میں منعقدہ احتجاجی جلسہ گاہ پہنچیں اس احتجاجی جلسے سے مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں،ایم پی ایز سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں ،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،جنرل سکرٹری چوہدری محمد صغیر رامے،چاچا ملک محمد اسلم،صدر بار میاں افتخار احمد صابر،مبین احمد بھٹی،عدیل مختار،جنرل سیکرٹری بار رانا محمد سلیم،علماء کرام مولانا محمد زبیر گورداسپوری،عثمان احمد نعمانی،عبدالقدوس،مولانا محمد رضا نقوی،رانا نصراللہ خاں،محمد شیر خاں کھچی،محمد کریم سیفی اور دیگر مذہبی،سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔ ماچھیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ماچھیوال میں گستاخانہ خاکوں کے بارے میں ہڑتال رہی اور ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی عبدالحق اعوان نے کی ان کے ہمراہ علامہ محمد امین نوری،چوہدری عبدالعزیز ،چوہدری اعجاز شفیق مولانا ریاض قادری،علامہ شمس الدین ،چوہدری ساجد سرور ودیگر ماچھیوال کے لوگ شامل تھے ۔ خانیوال سے بیورونیوز کے مطابق المحمدیہ سٹوڈنٹس خانیوال کے زیر اہتمام جہانیاں بائی پاس روڈ،نزد 168موڑ پر ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف حتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف سکولز اور کالجز کے طلباء نے کثیر تعداد نے شرکت کی مظاہرین نے ہالینڈ کی طرف سے نبی کریم ؐ کے خاکے بنانے کے اقدام کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ہالینڈ کا جھنڈا بھی نذر آتش کیا اس موقع پر زونل مسؤل المحمدیہ روضہ سوسائٹی جنوبی پنجاب عبدالحمید صادق، مسؤل المحمدیہ سٹوڈنٹس ضلع خانیوال محمد اسامہ اور مسؤل المحمدیہ روضہ سوسائٹی لاہور عزیر رفیق نے دوران خطاب کیا۔ اڈا پل 14 سے نامہ نگار کے مطابق جہانیاں میں کلرک بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدر وارث علی نے کی ۔ محسن وال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق انجمن طلبہ اسلام میاں چنوں کے زیر اہتمام ہالینڈ میں گستاخانہ خاکو ں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ،ریلی کا آغاز گورنمنٹ بو ائز ڈگری کالج میاں چنوں تلمبہ روڈ سے ہوا ،ریلی کی قیادت میاں سجاد حسین نازش سابقہ جنرل سیکرٹری انجمن طلبہ اسلام پنجاب ،مہر شوکت سنپال تحصیل صدر کسان اتحاد ،مظفر حسین قادری چیئر مین پاکستان مزدور اتحاد ،رانا احتشام علی جو ئیہ ضلعی ناظم انجمن طلبہ اسلام ،مرزا احمد علی ضلعی نائب ناظم ،صفدر اقبال بلوچ تحصیل صدر ،رانا علی رضا عوامی تحریک کے علاوہ انجمن طلبہ اسلام اور دیگر جماعتوں کے قائدین نے کی ،احتجاجی ریلی کے شرکا ء نے ہالینڈ مردہ باد کے نعرے لگائے ،ٹی چوک میں پہنچ کر ریلی کے قائدین نے خطاب کیا۔ مظفرگڑھ سے نامہ نگار کے مطابق ضلعی صدر ایپکا مظفرگڑھ سردار عبدالرؤف خان چانڈیہ کی قیادت میں صوبائی صدر ایپکا پنجاب محمد سلطان مجددی کی ہدایت پر گستاخانہ خاکوں اورہالینڈ کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔سی ای او ہیلتھ آفس کے باہر ضلعی صدر ایپکا مظفرگڑھ سردار عبدالرؤف چانڈیہ کی قیادت میں ہالینڈ کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ چوک سرورشہید سے نامہ نگار کے مطابق گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کروانے پر احتجاج کرنے کے لئے چوک سرورشہید کے شہری احتشام حسن نے انٹر نیٹ کے ذریعہ براہ راست ہالینڈ گورنمنٹ سے گزشتہ روز رابطہ کیا اور انڈر سیکریٹری مسٹر ہانس کو کہا کہ گریٹ وائلڈر نامی ڈچ شہری عالم اسلام کے 1.8 بلین مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہا ہے۔اسے روکا جائے۔ جس پر انڈر سیکریٹری مسٹر ہانس نے کہا کہ ہمیں مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرتے ہیں ۔ اورہم بھی مذمت کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہالینڈ کے قوانین کے تحت ہم اسے روک نہیں سکتے ۔ پھر انہوں نے چوک سرورشہید کے شہری کو گستاخ گریٹ وائلڈر کا واٹس ایپ نمبر دیکر کہا کہ اس سے براہ رات رابطہ کرکے مقابلہ منسوخ کرنے کا کہو۔احتشام حسن نے کہا کہ دوستوں سے مشورہ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ اس لعنتی گستاخ سے رابطہ کیا جائے کہ نہیں۔ کوٹ ادوسے تحصیل رپورٹر کے مطابق گستاخانہ خاکوں کے خلاف مرکزی انجمن تاجران کوٹ ادوکی جانب سے آج شتر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان،تما م بازار بند رہیں گے،تاریخی احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔ جتوئی سے نامہ نگار کے مطابق جتوئی میں ہالینڈ میں حضور اکرمؐکی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف الیکٹرانک میڈیا کلب کے صرر محمد ابرار رانا " چئیرمین مجلس عاملہ ساجد لطیف عاربی " نائب صدر شمشیر جعفری ' فنانس سیکرٹری غلام مصطفی بھٹو ' کوآرڈینیٹر الیاس سٹھاری ' نائب صدر سجاد ملک " ذوالقرنین اعظم ' جتوئی جرنلسٹ گروپ کے صدر میاں فدا حسین ' انفارمیشن سکیرٹری عبدالرحمان گدارہ اور جتوئی رجسڑڈ پریس کلب سے راو جاوید ' عبدالرحمن آسی ' تحصیل پریس کلب کے صدر وزیر ملک ' جنرل سیکرٹری محمد حسین و ویگر صحافیوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے ای ایم سی احتجاجی ریلی نکالی گئی جو میلاد چوک سے ہوتے ہوئے پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی میں ریلی میں شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ہالینڈ کے خلاف نعرے درج تھے ریلی میں ہالینڈ کے خلاف نعرے بازے کی گئی۔ بہاول پور سے بیورورپورٹ‘ دسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ بہاول پور کے زیر اہتمام ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے اعلان کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ بہاول پور کے جنرل سیکرٹری حمزہ چوہدری اور ناظم ایس ای کالج کاشف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے۔ رسالت توحید کے بعد ایمان کا بنیادی عقیدہ ہے۔ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ مغرب والے خود کو مہذب معاشرہ کہتے ہیں لیکن درحقیقت انہوں نے ہمیشہ تنگ نظری کا ثبوت دیا ہے۔ بدتہذیبی کی سب سے بڑی مثال اس وقت یہ مسئلہ ہے جوہمارے نبی کی توہین سے شروع ہوا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا۔ ہمیشہ مسلمانوں کے جذبات کی توہین کے لیے یہی طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمانوں کے عقائد کی توہین جاری ہے اور مغرب اتنی جرات کرسکا ہے کہ اس قسم کی نیچ حرکتیں کرے تو اس کی وجہ یہی ہے کہ ہمارے حکمران بے غیرت ہیں۔ مسلم دنیا کے اکثر حکمران کٹھ پتلیوں کی طرح مغرب کے اشارے پہ ناچتے ہیں۔ہم وقت کے حکمرانوں کو بھی کہنا چاہتے ہیں کہ امت کے نوجوانوں کی غیرت مغربی یہودیوں کی اس ذلیل حرکت پہ چپ رہنا گوارا نہیں کرتی۔ بہتر ہوگا کہ حکومت اپنے مفادات سے باہر نکلے۔ ترکی اور کویت کے غیرت مند حکمران اگر ہالینڈ کے سفیروں کو ملک بدر کرسکتے ہیں تو پاکستانی حکومت کیوں نہیں کرسکتی۔ دریں اثناء بہاول پور( سے بیورورپورٹ کے مطابق گستاخانہ خاکوں کے خلاف آل پاکستان پی ڈبلیوڈی ورکرزیونین نے احتجاجی ریلی نکالی ‘ریلی کی قیادت زونل سیکریٹری افضل محمود نے کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہالینڈ میں حضوراکرم کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کاسرتن سے جدا کیاجائے اوراسکے علاوہ یونین کے عہدہ داران رانامحمدافضل ‘عبدالحیان‘ نورشاہ‘ شیخ تنویر‘ اخترعلی‘ مشتاق احمد‘ ملک حنیف‘حاجی بشیراحمد‘ عبدالحمیدبھٹو‘ محمدشہزاد نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہالینڈ کی تمام مصنوعات کابائیکاٹ کیاجائے اورحکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہالینڈ کے سفارت خانہ کوبند کرکے اس کے سفارت کارکوملک بدرکیاجائے ۔ صادق آبادسے نمائندہ پاکستان کے مطابق بار ایسوسی ایشن صادق آباد کے زیر اہتمام ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی عدالت چوک سے شروع ہو کر شہر کی مختلف شاہراؤں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے باہر پہنچی ، شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں بینرز، کتبے اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر ہالینڈ حکومت کیخلاف نعرے درج تھے ۔ ریلی میں صدر بار ایسوسی ایشن جام لعل بخش ولانہ‘سینئر نائب صدر تبسم حسین وڑائچ‘ جنرل سیکرٹری میاں عبدالحفیظ‘ اعجاز حسین چوہدری‘ جام انور ولانہ‘ محمد خالق ارشد‘فرہاد واہلہ‘ امداد حسین‘ مظہر الہی‘ چوہدری مظہر غفور‘ میاں عبدالوکیل ‘ رئیس در محمد خالطی و دیگر وکلاء نے شرکت کی ۔ صدر بار جام لعل بخش ولانہ ‘ سینئر نائب صدر تبسم حسین وڑائچ اور جنرل سیکرٹری میاں عبدالحفیظ نے خطاب کیا۔ خان پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے خانپور میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اسی حوالے سے ایک احتجاجی مظاہرہ زیر اہتمام انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے معاویہ قادرڈاہر کی قیادت میں کیا گیا اس مظاہر ہ میں قاری احتشام الحق فاروقی، مولانا عثمان درخواستی، مولانا ر ب نواز فاروقی،قاری امتیاز احمدو دیگر سینکڑوں افراد نے شرکت کی انہوں نے ہالینڈ کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں قاری معاویہ قادر ڈاہر نے کہاکہ وزیر اعظم کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کیخلاف بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ یکم سے دس ستمبر تک عشرہ ختم نبوت ؐ منائے گی ۔

احتجاج‘ ریلیاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -