راجن پور: فارسٹ کا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن ، سرکاری اراضی واگذا

راجن پور: فارسٹ کا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن ، سرکاری اراضی واگذا

  

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ جنگلات کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر اعجاز حسین تبسم کا ایس ڈی ایف او ،بلاک آفیسرز اور فاریسٹ گارڈز کے ہمراہ رکھ ڈائمہ میں سرکاری آراضی پر قابضین کے خلاف آپریشن ،کئی گھر مسمار اور نہری پانی چوری میں استعمال ہونے والے پائپ اُکھاڑ ڈالے ،بااثر قابضین نے مزاحمت کرنا چاہی تو ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نے پولیس مدد کیلئے بلوالی، کئی مربع سرکاری آراضی ملزمان سے واگذار کرالی گئی تفصیلات کے مطابق رکھ(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

ڈائمہ کے سرکاری جنگل کی باؤنڈری وال پر بااثر قابضین نے کئی مربع سرکاری آراضی پر قبضہ جماکر پختہ اورکچے گھر تعمیر کرلئے اور سرکاری جنگل کا نہری پانی بھی پائپ کے ذریعہ مسلسل چوری کرتے رہے جس پر محکمہ جنگلات کی ٹیم جس کی سربراہی ڈویژنل فاریسٹ آفیسر اعجاز حسین تبسم نے کی جبکہ ایس ڈی ایف او ندیم احمد ،بلاک آفیسرز اور فاریسٹ گارڈز نے بھرپور آپریشن کیا محکمہ کے ٹریکٹر کی مدد سے پختہ اور کچے گھر مسمار کئے گئے اس دوران سرکاری جنگل کا نہری پانی چرانے والے ملزمان کی جانب سے بچھائے جانے والے پائپ اُکھاڑ دیئے ملزمان نے مزاحمت کرنا چاہی توڈویژنل فاریسٹ آفیسر نے پولیس مدد کیلئے بلوالی یوں کئی مربع سرکاری آراضی آپریشن کے ذریعہ واگذار کرالی گئی اس موقع پرڈویژنل فاریسٹ آفیسر جنگلات راجن پور ڈویژن اعجاز حسین تبسم نے میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ سرکاری جنگلات سے تجاوزات کاخاتمہ اولین ترجیح ہے پہلے بھی آپریشن کرکے کئی مربع آراضی واگذار کرائی ہے آج آپریشن کرکے مزید رقبہ بااثر قابضین سے چھڑا لیا اُن کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تباہی محکمہ ریو نیو نے مچارکھی ہے ریکارڈ میں ہیر پھیر کرکے چمک کے عوض سرکاری آراضی کواونے پونے داموں فروخت کرتے رہے جس کی تحقیقات کے لئے محکمہ ریونیو کے اعلیٰ حکام کو تحریر کردیا ہے ۔

آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -