نصرت الاسلام سکول میں بچے نے ساتھی طالب علم کو چھڑی مار دی‘ آنکھ ضائع ہونیکا خدشہ

نصرت الاسلام سکول میں بچے نے ساتھی طالب علم کو چھڑی مار دی‘ آنکھ ضائع ہونیکا ...

  

ملتان(خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ نصرت الاسلام سکول میں بچے نے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

ساتھی طالبعلم کی آنکھ میں چھڑی مار دی، آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، تفصیل کے مطابق نصرت اسلام سکول کینٹ میں چھٹی جماعت کے طالبعلم احمد کو ساتھی طالبعلم نے چھڑی ماری جو اس کی آنکھ میں لگ گئی بعدا زں اس کو نشتر ہسپتال لیجایا گیا جہاں اس کو داخل کرلیا گیا ڈاکٹر ز کے مطابق بچے کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے بچے کے لواحقین کے مطابق سکول انتظامیہ معاملہ چھپانے میں مصروف ہے بچے کے دادا محمد مبین کا کہنا ہے کہ ہیڈ ماسٹر کا رویہ بہت ہتک آمیز تھا ان کاکہنا تھا کہ ہمیں کیا پتہ کس نے مارا ہے اوردھمکیاں دے کر سکول سے نکال دیا، محمد مبین نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اس بارے میں ڈی ای او اور ڈپٹی ڈی ای او سکینڈری کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین حقائق پر مبنی درخواست میڈیکل کے ساتھ آج صبح جمع کرادیں ان کی دادرسی کی جائے گی فوری انکوائری کرکے ذمے داروں کے خلا ف کارروائی کی جائے گی بچے پر تشدد یا سکول میں لڑائی جھگڑے کی واقعہ پر کوئی کمپرومائز نہیں ہے۔

آنکھ ضائع ہونیکا خدشہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -