صوبائی وزیر تعلیم کا ایکشن‘ سوشل میڈیا پر ٹرانسفر سے متعلق پیغام پر اساتذہ میں بے چینی

صوبائی وزیر تعلیم کا ایکشن‘ سوشل میڈیا پر ٹرانسفر سے متعلق پیغام پر اساتذہ ...

  

ملتان(خصوصی رپورٹر) وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا سوشل میڈیا پر ٹرانسفر سے متعلق(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

پیغام سے اساتذہ میں بے چینی پھیل گئی اس بارے میں اساتذہ کا کہنا ہے کہ اپریل اور مئی میں ہونے والے ٹرانسفرز میرٹ پر ہوئے تھے اور ایک سخت سکروٹنی پروسس کے بعد میرٹ تیار کیا گیا تھا.سکروٹنی کمیٹی کی ٹیمیں جن میں سینئر ہیڈ ماسٹرز اور ٹیچر شامل تھے اپنے سکولوں اور کلاسسز کو چھوڑ کر سکروٹنی کا پروسس مکمل کرتے رہے اس پورے پروسس کے دوران اساتذہ کا جو خرچا ہوا تھا اورچار ماہ ٹرانسفرز کی امید پر انتظار کی سولی پے لٹکے رہے ،اب جب نئی گورنمنٹ بن چکی ہے اور اساتذہ کو امید تھی کہ اب ان کے آرڈر ہو جائیں گے مگر اب کہا جارہا ہے کہ تبادلوں کا عمل دوبارہ سے شروع کیا جائے گا جو افسوس ناک ہے ہمار مطالبہ کہ تبادلوں کے لئے پہلے سے کئے گئے اقدامات کی منظوری دیتے ہوئے فوری تبادلے کئے جائیں۔

اساتذہ میں بے چینی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -