اندرون بوہڑ گیٹ میں دو ماہ سے گیس بندش کیخلاف صارفین کا برتن اٹھاکر احتجاج

اندرون بوہڑ گیٹ میں دو ماہ سے گیس بندش کیخلاف صارفین کا برتن اٹھاکر احتجاج

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر) اندرون بوہڑ گیٹ 2ماہ سے سوئی گیس کی بندش کے(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

خلاف متاثرہ صارفین نے ہاتھوں میں برتن اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بتایا کہ سوئی گیس پائپ لائن کی خرابی کے باعث سیکڑوں گھروں کو گیس کی فراہمی 2ماہ سے معطل ہے جس کے باعث شدید مشکلات درپیش ہیں ۔ کھانا بنانے کے لئے لکڑیوں کا استعمال کرنا پڑرہا ہے ۔ سوئی گیس آفس بار ہا اطلاع دی اور شکایت کی لیکن تاحال شنوائی نہیں ہو سکی ہے۔ مظاہرین نے محکمہ سوئی گیس کے حکام اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور شدید احتجاج کرتے ہوئے وفاقی وزیر قدرتی وسائل اور ایم ڈی سوئی ناردرن گیس سے نوٹس لے کر مسئلہ حل کرنے کامطالبہ کیا۔

گیس بندش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -