ایم این غلام رضا ربانی کھر کا سرکاری سکول کا دورہ اساتذہ سٹوڈنٹس سے ملاقاتیں

ایم این غلام رضا ربانی کھر کا سرکاری سکول کا دورہ اساتذہ سٹوڈنٹس سے ملاقاتیں

  

سنانواں( نمایندہ خصوصی )تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ ان خیالات کا اظہار خیال ملک غلام رضا ربانی کھر نے ایجوکیشن ریفارمرز پروگرام این اے 183 کے سلسلہ میں سنانواں شہر میں گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول سنانواں کا تفصیلی وزٹ کیا۔اور ہر کلاس روم میں طلبا سے (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

ملاقاتیں کی۔ملک غلام رضا ربانی کھر نے طلبا سے تعلیمی سہولیات ،سکول میں سزا کے نظام ،طلبا سے سکول میں کام کرانے ،سپورٹس ایکٹویٹیز ،کمپیوٹر لیب اور طلبا سے تدریسی سہولیات کے متعلق سوالات پوچھے۔ملک غلام رضا ربانی کھر نے کہا کہ سنانواں سکول کی لائبریری کو فنکشنل کر دیا جائے گا۔سکول میں بچوں سے صفائی کے کام کی شکایات پر انتطامیہ کو پابند کیا کہ سکول میں اب کسی بھی طالبعلم سے صفائی یا دیگر کام نہیں لیا جائیگا۔سکول میں این ایس بی فنڈز کو سو فیصد شفاف استعمال کیا جائیگا اس سلسلہ میں سکول کونسلز میں تعلیم یافتہ اور اہل مقامی افراد کو شامل کریں گے۔غیر نصابی ،ڈرل پیریڈ اور سپورٹس کی سرگرمیوں کے سکول میں نہ ہونے پر ملک غلام رضا ربانی کھر نے فوری باقاعدہ شروع کرنے کیلئے انتظامیہ سے اقدامات کرنے اور ہر ممکن اس سلسلہ میں تعاون کرنے کا کہا۔کمپیوٹر لیب کو مکمل فنکشنل اور بچوں کو روزانہ باقاعدہ کمپیوٹر کی تعلیم دینے کیلئے سکول پرنسپل کو فوری اقدامات اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب جو مکمل ہو چکی ہے اسکے آغاز کیلئے فوری ڈسٹرکٹ انتطامیہ سے رابطہ کیا جائیگا۔ ملک غلام رضا ربانی کھر نے کہا کہ ایک فیصد بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔حلقہ کے ہر سکول میں بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ملک غلام رضا ربانی کھر نے کہا کہ ایجوکیشن ریفارمز پروگرام این اے 183 شروع ہو چکا ہے۔اب ہر سکول میں خود جاؤنگا۔محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر حلقہ میں بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور سکول انفراسٹرکچر کو بہترین کریں گے ۔انشااللہ حلقہ کے ہر سکول کو بہتر تعلیمی ادارہ بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔اگر کسی بھی سکول میں کوئی بھی مسلہ ہے میں حاضر ہوں انشااللہ اپنے سکولز کو بہتر بنائیں گے۔ حلقہ میں تعلیم سے متعلق کوئی بھی ایشو ہو میں ہر وقت حاضر ہوں۔رضا ربانی کھر نے کہا کہ ہماری منزل نیا این اے 183 ہے جس کا آغاز ہو چکا ہے۔یہ ایک نئی صبح ہے۔جہاں میرا مشن ہے کہ این اے 183 میں تعلیمی شرح میں اضافہ ہو۔تعلیم ہی سے بڑھے گا این اے 183 ترقی کرے گا ۔

غلام رضا ربانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -