دوسری شادی کیلئے شپند کا اظہار کیوں کیا؟ بھائی نے بیوہ بہن کا سراڑا دیا

دوسری شادی کیلئے شپند کا اظہار کیوں کیا؟ بھائی نے بیوہ بہن کا سراڑا دیا

  

خانیوال‘ سرائے سدھو‘ کبیروالا‘ بٹہ کوٹ ‘اڈا کوٹ بہادر(نامہ نگار‘ (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

نمائندہ خصوصی ‘نمائندگان پاکستان) حقیقی بھائی نے رشتہ کے تنازع پربہن فائر نگ کر کے موت کے گھاٹ اتا ر دی،مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی، پہلے شوہر سے طلاق کے بعدپسند کی دوسری شادی کر نا چاہتی تھی،قاتل بھائی موقع سے فرار ،تفصیل کے مطا بق نواحی مو ضع بڑھ سرگانہ کے رہائشی محمد اقبال کی بیٹی سمیرا بی بی اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے کر گھر آن بیٹھی تھی اوراپنی پسند کی دوسری شادی کر نا چاہتی تھی جب کہ اسکا بھائی محمد آصف اس شادی پر رضا مند نہ تھا گزشتہ روز جب کہ تمام گھر والے گھر میں مو جود تھے کہ اس دوران سمیرا کے بھائی محمد آصف نے تیس بور پستول سے اس پر فائر نگ کر دی جس دوران ایک گو لی سمیرا کے سر میں لگی اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی، قاتل بھائی نے بہن کی موت کا یقین ہو نے تک اسکے سرہا نے کھڑا رہا اس دوران کسی کو قریب آنے پر جان سے ما رنے کی دھمکیاں دیتا رہا بعد ازاں پستول لہراتا فرار ہو گیا،سرائے سدھو پو لیس نے اطلاع ملنے پر نعش قبضہ میں لیتے کاروائی شروع کر دی ہے۔

گولی مار دی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -