شیخ رشید کی سٹی اسٹیشن آمد،دفاتر کے درواے بندکردیئے گئے

شیخ رشید کی سٹی اسٹیشن آمد،دفاتر کے درواے بندکردیئے گئے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدکی سٹی اسٹیشن آمد کے موقع پر ڈی ایس اور اس کے متعلقہ دفاتر کے دروازے بند کردیئے گئے، جس کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامناکرنا پڑ ا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد ڈی ایس ریلوے کے دفتر کا دورہ کرنے کیلئے آئے تو ڈی ایس اور اس کے متعلقہ دفاتر سائلین کیلئے کچھ گھنٹوں کیلئے بند کردیئے گئے، جس کے باعث سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، سائلین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مسائل لے کر دفاتر میں آئے ہیں، لیکن آ کر دیکھا تو انہیں دفاتر میں جانے نہیں دیا گیا۔شیخ رشید نے اپنے ساتھ پروٹوکول کی گاڑیوں کو جانے سے منع کردیا۔ لیکن سیکورٹی کے باعث گاڑیاں ان کے قافلے کے ساتھ ساتھ چلی گئیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -