کے الیکٹرک کی مینابازارکریم آباد میں عدم ادائیگی پر کارروائی

کے الیکٹرک کی مینابازارکریم آباد میں عدم ادائیگی پر کارروائی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کریم آباد مینا بازار کے علاقے میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف بھرپور کارروائی کے دوران متعدد کنکشنز منقطع کردیے گئے ۔ اس علاقے میں واجبات کی مد میں ایک کروڑ سے زائد کی رقم واجب الادا ہے اور بجلی چوری کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ کارروائی کے اختتام پر مارکیٹ نمائندگا ن کی جانب سے متعلقہ کے الیکٹرک دفاترسے رابطہ کیا گیا جس میں پتھاروں اور دکانداروں کی طرف سے باقاعدہ میٹرز کے لیے درخواست جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ بعد از یقین دہانی متعلقہ علاقے کی بجلی بحال کردی گئی۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف مہم جاری ہے۔ حال ہی میں لیاری میں ایک کارروائی کے دوران500سے زائد کنڈوں کا خاتمہ کیا گیا۔ کریم آباد سمیت شہر بھر میں صارفین سے بجلی چوری کے خلاف روک تھام میں تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔ بجلی چوری کی اطلاع ادارے کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یا ای میل (speakup@ke.com.pk)پر بھی دی جاسکتی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -