ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کیلئے پلاننگ کرلی: چودھری آصف مجید

ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کیلئے پلاننگ کرلی: چودھری آصف مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان( نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے ممبرپنجاب اسمبلی چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہپاکستان تحریک انصاف (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

ملک میں واضح تبدیلی لانے کی خواہاں ہے جس کے لیے لوگوں نے پی ٹی آئی کوووٹ دئیے، اب ملک میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک نئے دورکاآغازہوگا،ملک کے تمام حلقوں میں ترقیاتی کام صحت اورتعلیم کی بنیادی سہولتوں کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے گا، سابقہ ن لیگ کی حکومت نے اپنی کرپشن کی وجہ سے پنجاب کابیڑہ غرق کیا، ساراترقیاتی بجٹ لاہورپرخرچ ہوتارہاجبکہ جنوبی پنجاب میں احساس محرومی پایاجاتارہا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں شہرکی مختلف یونین کونسلزسے آئے ہوئے وفودسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ شہرمیں میرٹ پرترقیاتی کام ہوں گے، بے روزگاروں کوروزگارفراہم کیاجائے گا، پولیس کانظام کے پی کے کی طرزپربنایاجائے گا، جہاں لوگوں کوحصول انصاف کے لیے تھانوں کے چکرنہیں لگانے پڑیں گے اورپولیس غیرسیاسی ہوگی، انہوں نے کہاکہ ضلع بھرمیں ترقیاتی کاموں کاجال بچھایاجائے لوگوں کے بنیادی مسائل ان کی دہلیزپرحل ہوں گے، انصاف کابول بالاہوگاہمارااگلاہدف بلدیاتی انتخابات ہیں جس کے لیے ابھی سے ہی تیاری شروع کریں گے۔
آصف مجید