کراچی ،کورنگی صنعتی ایریا سے ملنے والی نوجوان کی لاش کا معمہ حل

کراچی ،کورنگی صنعتی ایریا سے ملنے والی نوجوان کی لاش کا معمہ حل

  

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا سے ملنے والی عدنان کی لاش کا معمہ حل،پولیس نے قتل میں ملوث دو ٹھیکیدار سگے بھائیوں حاجی رحمان اور نوید رحمان گرفتارکرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملزموں نے ون فائیو مدد گار کو اطلاع دی کے ہمارے ساتھ پونے تین لاکھ کی ڈکیتی ہوئی تھی اسکا ایک ملزم ہم نے پکڑ کر کمرے میں بند کردیا ہے۔اطلاع کے بعد فوری طور پر پولیس کی بھاری نفری نے گھر کو چاروں طرف سے گھیرلیا دروازہ نہ کھولنے پر پولیس دروازہ توڑ کے داخل ہوئی تو ایک لاش پھندا لگی گردن میں زمین پر پڑی تھی۔پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد دونوں بھائیوں کو حراست میں لیا گیا تو ملزمان بھاؤں نے قتل کا اعتراف کرلیا۔ملزمان کے مطابق مقتول عدنان انکے ساتھ فیکٹری میں ٹھیکیدار تھااور اس نے ہماری لاکھوں روپے کی رقم چوری کرلی تھی ۔ہم نے مل کر اسکو موٹر سائیکل پر بٹھا کر گھر منتقل کیا،زیادہ تشدد ہونے کی بنا پر عدنان جاں بحق ہوگیا۔دونوں قاتل بھائی اور مقتول ایک ہی فیکٹری میں ٹھیکیدار تھے۔دونوں ملزمان کو باقاعدہ قتل کے مقدمہ میں گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -