دی سٹیزنز فاونڈیشن کالج کی پہلی گریجویشن کلاس کے اعزاز میں تقریب
کراچی (پ ر) سٹی فاونڈیشن نے دی سیٹیزنز فاونڈیشن کے اشتراک سے دی سٹیزنز فاونڈیشن کالج کی پہلی گریجویشن کلاس کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔ 2017میں ٹی ایف سی اور سٹی فاونڈیشن نے بینک کے پاتھ ویز ٹو پروگریس انیشیٹیو کے تحت2لاکھ ڈالرز کی گرانٹ سے "کریٹیکل ایمپلائیبلٹی اسکلز پروگرام کا آغاز کیا گیا، جس کا مقصد کالج کی سطح پر طلبہ کوتعلیم کے ساتھ ملازمت کے لیے بہتر طور پر تربیت فراہم کرنا ہے، واضح رہے کہ پروگرام میں ابتدائی طور پر 4سو طلبہ نے حصہ لیا اور کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات 2017-18میں چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔ دی سیٹیزنز فاونڈیشن کا یہ پروگرام سٹی فاونڈیشن کے تعاون سے گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا، جس کا مقصد پوری دنیا کے نوجوانوں کی معاونت کرکے معاشرے سے بے روزگاری کا خاتمہ کرنا اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ہے۔ ہمارے معاشرے میں نوجوانوں کی بیروزگاری کا تناسب بالغان سے تین گناہ زیادہ ہے، جو کہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مہارت کے شعبے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آمدنی پیداکرنے والے کاروبار کو کامیابی سے چلایا جاسکے۔ پاکستان میں بڑھتی ہوئی عدم تفاوت کے ساتھ کسی بھی شعبے میں نوجوانوں کے لیے کسی بھی سطح پر مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں، اور سٹی فاونڈیشن اس میں تبدیلی کا خواہاں ہے، ان خیالات کا اظہار سٹی بینک میں ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ پبلک افیئرز عدیل شاہد نے اس موقع پر کیا، ان کا کہنا تھا کہ صرف تعلیم کا ہونا زندگی کے لی اہم نہیں بلکہ اس کے ساتھ ہنر بھی ہوتو اس سے بہتر زندگی گزارنے میں مدد ملتی ہے، انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ابتدائی تعلیم کیساتھ مسقبل کے لیے انفرادی طور پر کسی بھی ہنر کو سیکھنے کی ضرورت ہے، تاکہ ترقی کی راہیں ہموار ہوسکیں۔ یہی وہ چیزیں ہیں جنہیں پاتھ ویز دوسری تک پہنچانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر خاندانوں کے نوجوانو ں میں یہ دیکھا گیا ہے وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نہ ہونے کے باعث زندگی کے چیلنجز سے ہر سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار نہیں ہوتے، اور اعلیٰ تعلیم کے ساتھ وائٹ کالر جاب کا تعاقب ان کے لیے حقیقی طور پر ایک چیلنج بن کر رہ جاتا ہے