(ن) لیگ کی 40سالہ سیاست دفن، اب ترقی کا نیا دور شروع
وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رُکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہونے سے میاں نوازشریف ، میاں شہبا ز شریف کی لوٹ مار کرپشن کا خاتمہ ہوا پنجاب کی عوام کی دعائیں رنگ لے آئیں ہیں اب(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
ان لیٹروں چوروں ڈاکوؤں سے عوام کی لوٹی ہوئی دولت واپس لیں گے ، قائدعمران خان کی مسلسل 22سالہ جدوجہد کے نتیجہ میں لوٹ مار کرنے والے میاں نواز شریف کو اڈیالہ جیل کی سیرکرنی پڑی ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان اپنے 100روزہ ایجنڈا پر تیزی سے عملدرآمد کرا رہے ہیں۔ ملک محمد زاہد جندران اور انکے بھائیوں کی طرف سے پی ٹی آئی کے نو منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کرنے پر مشکور ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نو احی گاؤں 35ڈبلیوبی کی بستی کشمیر میں ڈیرہ ملکاں والا پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اقبال چودھری نے مز ید کہا کہ پا کستان میں دو جماعتیں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ہمیشہ برسراقتدار ہیں ایک کروڑ 68لا کھ ووٹرز نے "بلے"پر مہر لگا کر (ن) لیگ کی چا لیس سالہ سیاست دفن کردی ہے۔ تقریب سے ایم پی اے رائے ظہوراحمد کھرل نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر وترقی ، خو شحالی میرٹ اور روز گار کی فراہمی وزیر اعظم پا کستان عمران خان کا ویژن ہے پنجاب میں زراعت اور کسان کی ترقی کے لیے لائحہ عمل اختیارکرکے کسان، زراعت اور مزدور کی ترقی کے نئے راستے بنا ئیں گے ۔اس موقع پر ایم پی اے اعجا ز سلطان بندیشہ کی نما ئندگی کرتے ہوئے چیئرمین چودھری عبدالوحید گریوال نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت پو لیس کلچر سمیت دیگر شعبوں میں تبدیلیاں لا ئے گی اس موقعہ پر چیئرمین پو لیس کمیونٹی کونسل ملک محمدزاہد جندران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب ایم پی اے اور ایم این اے سے حلقہ کے عوام کی بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہوچکی ہیں بستی کشمیر میں جنا زہ گاہ عیدگاہ بنائی جا ئے اور 27بھٹہ چک 35سے کرمپور روڈ تک سڑک ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہے اس کو دوروایہ سڑک بنا ئی جائے تقریب سے سابق ناظم چودھری جا ویداقبال ، یوسی چیئرمینز بابر منظور دُوگل ، آفتاب گجر، راجہ فدا عباسی ، چودھری اطہر ، عامر دُوگل ، زاہد کریم گجر ، سجاد خان کھچی ، چودھری حبیب احمد، ملک طارق جندران ، چودھری طیب گجر ودیگر نے خطاب کیا قبل ازیں جب قا ئدین ایم این اے طاہراقبال چودھری ، ایم پی اے رائے ظہوراحمد کھرل تقریب میں آئے تو عوام نے پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں اور نواب کا شف خان ، نواب احسان خاکوانی نے گھوڑوں کا ڈانس پیش کیا ، تقریب میں ملک خالد جندران ، ملک آصف بشیر ، سابق ناظم چودھری طارق بی اے ، سیدسخی حسین شاہ ، ملک سرور ، ڈاکٹر امتیاز رندھاوا ، کونسلرز شیخ جاوید، جام طاہر، عنایت گجر، صادق کا شی ، الیاس بندیشہ ، اعظم وڑائچ ، چودھری ایوب بندیشہ ، با ؤ ساجد نوید ، ارشاد حسین بھٹی ، راؤ خلیل احمد، آذان سعید، رانا صغر علی ، قاری مختاراحمد ، تنویر فریدی ، اے ڈی فراز ، وارث جٹ ، ملک عبدالرشید ، عماد چودھری ، ملک ارشد اعوان سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی#
طاہر اقبال چودھری